مزید خبریں

فلسطینی مسلمانوں کا استقلال لائق تحسین ہے، مفتی زبیر ہزاروی

کراچی (پ ر) مرکزی جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر مفتی محمدزبیر ہزاروی نے کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینی مسلمانوں کی نسل کشی، بدترین دہشت گردی اور جارحیت گریٹراسرائیل منصوبے کا حصہ ہے، تیس ہزارسے زائد شہادتوں کے باوجود فلسطینی مسلمانوںکا عزم واستقلال لائق تحسین ہے گریٹر اسرائیل کا خواب کبھی شرمندۂ تعبیر نہیں ہوگا مسلم امہ فلسطینی بھائیوں سے اظہاریکجہتی کیلیے اسرائیل کی مصنوعات کا بائیکاٹ کرے یہ باتیں انہوں نے دارالعلوم غوثیہ پراننی سبزی منڈی مین یونی ورسٹی روڈ گلشن اقبال میں علمائے کرام سے ملاقات کے موقع پر کہیں۔ انہوں نے کہاکہ اسرائیل کی کھلی دہشت گردی پرخاموشی مجرمانہ غفلت اور درندگی کی سرپرستی کے مترادف ہے،اسرائیلی درندگی پر خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے والے قومی مجرم ہیں، اسلامی اتحادی فوج نہتے فلسطینیوں پر مظالم بند نہیں کراسکتی تو اس کا کیافائدہ ہے۔