مزید خبریں

انڈر-19 انٹر زونل کر کٹ ٹورنامنٹ زون 5 وائٹس کامیاب

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ریجنل کر کٹ ایسو سی ایشن کراچی کے زیر اہتمام اور اے ایس نیچرل اسٹون کے تعاون سے منعقد کر دہ اے ایس نیچرل سٹون انڈر-19 انٹر زونل کر کٹ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز مزید دو میچز کا فیصلہ ہو گیا۔ لانڈھی جیم خانہ گراونڈ پر کھیلے گئے پہلے میچ میں زون پانچ وایٹس نے زون ایک گرین کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا۔زون ایک گرین نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 97 رنز بنائے۔محمد کامران نے 28، حمزہ عالم نے 20 رنز بنائے محمد عماد پراچہ نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 9 رنز دیکر 5 اور حازک قریشی نے 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔جواب میں زون پانچ وایٹس نے دو وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ 101 رنز بنا لئے۔یاسر رزاک نے 22 چوکوں ایک کی مدد سے 69 رنز بنائے۔ ینگ فایٹر گراونڈ پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں زون ایک وایٹس نے زون چار گرین کو 8 وکٹوں سے ہرادیا۔