مزید خبریں

گورنر ہاؤس کے دروازے نیک مقاصد کیلیے ہمیشہ کھلے رہیں گے‘ٹیسوری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ لاعلاج مرض میں مبتلا ہر بچے کی خواہشات کی تکمیل کیلیے اپنے حلقہ احباب سے رابطہ کروں گا، گورنر ہاؤس کے دروازے ان نیک مقاصد کیلیے ہمیشہ کھلے رہیں گے۔ان خیالات کا اظہار گورنر سندھ نے موذی ا مراض میں مبتلا بچوں کے اعزاز میں گورنر ہاؤس میں منعقدہ عشائیے سے خطاب کے دوران کیا۔ تقریب میں سیکرٹری داخلہ اقبال میمن ، چیئر پرسن میک اے وش پاکستان، رضا کار اور معززین شہر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ میری بھی اللہ تعالیٰ سے خواہش ہے کہ وہ ان بچوں کی تکالیف دور کرے۔