مزید خبریں

ن لیگ نے متحدہ پر ستم ڈھائے،آج الحاق کی دعوتیں ہیں،پی ٹی آئی رہنما

کراچی (پ ر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و امیدوار پی ایس 95 راجا اظہر نے اپنے بیان میں کہا کہ کراچی میں ایم کیو ایم کی موجودہ حالت اس وقت قابلِ ترس ہے جنہیں ن لیگ کے ساتھ سیٹ ایڈجسمنٹ جیسے مراحل سے گزرنا پڑرہا ہے، ن لیگ وہی جماعت ہے جس نے ایم کیو ایم پر ماضی میں ستم ڈھائے،ایم کیو ایم کیخلاف بدترین اسٹینگ آپریشن ن لیگ کے دورِ حکومت میں کیے گئے تھے، کراچی کے عوام ایم کیو ایم کی سیاہ سیاست سے بخوبی واقف ہیں،ایم کیو ایم کو جب جب کراچی کے عوام نے مینڈیٹ دیا عوام جانتے ہیں کہ کراچی کے مسائل حل نہ ہوئے مگر ان کے ذاتی مسائل ضرور حل ہوئے ہیں، کراچی کے عوام جانتے ہیں ایم کیو ایم اس شہر سے کبھی وفادار نہیں ہوئی، ذاتی مفادات کی سیاست میں ایم کیو ایم کا کوئی ثانی نہیں، جہاں وزارتیں ملتی ہیں ایم کیو ایم وہاں کا رخ کرتی ہے، کراچی کی دیواروں کو سیاسی نعروں سے رنگا رنگ کرنے سے ایم کیو ایم کو لگتا ہے عوام کے دلوں میں اپنی جگہ قائم کرلیں گے تو یہ دیوانے کے خواب سے زیادہ کچھ نہیں، راجا اظہر نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ کراچی شہر کو دو جماعتوں نے ملکر کنکریٹ کا جنگل بنادیا، عوام آج بھی ان چہروں کو نہیں بھولے جو کراچی میں جگہ جگہ انکروچمنٹ، چائنہ کٹنگ ،بھتہ خوری اور دیگر جرائم میں ملوث رہے، ایک دوسرے کو بیرونِ ملکوں کا ایجنٹ قرار دینے والے آج گلی گلی سیاست چمکارہے ہیں، ایم کیوایم ، پیپلز پارٹی، ن لیگ یہ وہ جماعتیں ہیں جو ایک دوسرے کو الحاق کی دعوتیں دیتے ہیں اور پھر الیکشن نزدیک آتے ہی ایک دوسرے کے دستو گریباں ہوتے ہیں، ان کا باریاں لینے اور مفاداتی کھیل اب اپنے اختتام کو ہے، ملک میں 8 فروری کو ہونے والا الیکشن سیٹ ایڈجسمنٹ کرنے والوں پر بھاری ہوگا، 8 فروری کو عوام پی ٹی آئی کو کامیاب کرکے پی ڈی ایم جماعتوں کو سرپرائز دیں گے،بلے کا نشان واپس ملنے پر پی ڈی ایم جماعتوں میں ماتم کا ماحول ہے، 8 فروری کو بلا چلے گا عوام بڑی تعداد میں گھروں سے نکلیں گے اور اپنی پسندیدہ جماعت پی ٹی آئی کو حقیقی مینڈیٹ دیں گے۔