مزید خبریں

ایس ڈی پی او سہراب گوٹھ‘ایس ایچ او سہراب گوٹھ‘ ایس ایچ او سائٹ سپر ہائی وے معطل

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کراچی پولیس چیف خادم حسین رند نے جرائم پر قابونہ پانے اور اپنے تھانہ کی حدود میں جرائم کی سرپرستی کرنے پر ایس ڈی پی او سہراب گوٹھ, ایس ایچ او سہراب گوٹھ, ایس ایچ او سائٹ سپر ہائی وے کو معطل کر دیا۔ ترجمان ، ایڈیشنل آئی جی کراچی کے مطابق کراچی رینج کے پندرہ ایس ایچ اوز کے خلاف محکمانہ انکوائری کے احکامات بھی جاری ہیں۔