مزید خبریں

اواہد اسپتال :مشہور شخصیات کا دورہ ،اسٹریٹیجک تعاون کا اعلان

کراچی(اسٹاف ر پورٹر) اواہد اسپتال میں مشہور شخصیات کا دورہ اور ترقی کے لیے اسٹریٹیجک تعاون کا اعلان کردیا۔ اواہد اسپتال میں گزشتہ روزملک کی معروف شخصیات نے دورہ کیا جس میں محمد خلیل خان اور نذیرالنساء خان کی بیٹیاں اور محمد سخاوت خان کی پوتیاں، مسزصابرہ خان، مسز عابدہ خان اور مسز ساجدہ خان شامل تھیں۔امریکا میں 35 سال کی پریکٹس کے ساتھ ایک انتہائی تجربہ کار طبی پریکٹیشنر ڈاکٹر شفق احمد بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈاکٹر شفیق احمد نے کہا کہ مجھے خوشی محسوس ہوگی کہ میں اس اسپتال کو اپنی خدمات پیش کرسکوں جس کا مقصد کمیونٹی کو فراہم کی جانے والی طبی خدمات کے معیار کو بڑھانا ہے، یہ دورہ ایک اہم لمحے کی نشاندہی کرتا ہے کیونکہ اسپتال ، یوپی میں کمیونٹی فنڈز کے ذریعے قائم ایک خیراتی ادارہ ، تبدیلی لانے والی پیش رفت کے لیے تیار ہے۔