مزید خبریں

جماعت اسلامی کے معاون دفتر الطاف علی انتقال کرگئے

کراچی (پ ر)جماعت اسلامی ضلع بن قاسم اور الخدمت ہسپتال کورنگی کے سابق معاون دفتر الطاف علی انتقال کرگئے ۔ان کی نماز جنازہ بسم اللہ مسجد لانڈھی نمبر چھ پر ادا کی گئی ۔الطاف علی شاعر حریت کشمیر سلیم ناز بریلوی کے ماموں تھے ۔ان کی نماز جنازہ میں امیر جماعت اسلامی ضلع کورنگی اور چیئرمین لانڈھی ٹائون عبدالجمیل خان ،نائب امراء عاشق علی خان ،چوہدری سرفرازاحمد ،عارف رحمان ،سیکریٹری عبدالحفیظ ،اسلم شیخ ،منصور فیروز،حسیب حمد خان ،قاسم جمال ،مرزا فرحان بیگ ،الخدمت ہسپتال کورنگی کے سابق ایڈمینسٹر ڈاکٹر رائو محمد نعیم ،ڈاکٹر منور علی ،سرفرازاحمدکے علاوہ بڑی تعداد میں جماعت اسلامی کے کارکنان واہل محلہ نے شرکت کی بعدازاں مرحوم کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔