مزید خبریں

جامعہ مظہر العلوم حمادیہ اتحاد ٹاؤن شعبہ اسکول کے تحت رزلٹ ڈے

کراچی ( پ ر) جامعہ مظہرالعلوم حمادیہ اتحادٹاؤن کراچی شعبہ اسکول کے سالانہ رزلٹ ڈے کے موقع پر ایک باوقارتقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب جامعہ مظہرالعلوم حمادیہ اتحاٹاؤن کراچی کے ناظم تعلیمات مولانا فخرالدین رازی کی میزبانی میں مرکزی ہال میں منعقد کی گئی ،جس کی صدارت مہتمم مولانا مظہرالدین نے کی،تقریب میں سینئر صحافی منیراحمدشاہ، معروف دانشور شیخ نوید،الکہف ایجوکیشنل فاؤنڈیشن کراچی کے ذمہ دار بھائی جمیل الدین، پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن بلدیہ ٹاؤن کے جنرل سیکرٹری سررضا آفریدی، سرنہادعلی ودیگر مہمانان گرامی نے شرکت کی،ناظم تعلیمات نے شعبہ اسکول کے مونٹیسوری تا6 کلاس کے نتائج کا اعلان کیا،کلاس 6 کے احمد بن اعجاز نے اول،عثمان علی بن گل شاد نے دوسری جبکہ خیر محمدبن حماداللہ کھوسو نے تیسری پوزیشن حاصل کی،اس موقع پر اساتذہ کرام، طلباء کے سرپرست ودیگر احباب بھی موجود تھے، اس موقع پر جامعہ کے بانی مولانا عبد اللطیف مرحوم کیلیے خصوصی دعائیں کی گئیں،تقریب سے مولانا فخرالدین رازی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جامعہ مظہرالعلوم حمادیہ میں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ اسکول کی تعلیم پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے ،یہ ادارہ دینی و عصری علوم کا حسین امتزاج ہے، منظم اور معیاری نظام تعلیم کامقصد یہ ہے کہ ہماری آئندہ نسلیں اس راستہ کی پیروی کریں جو کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی ؐکے ذریعے نازل فرمایاہے اور مسلمان بچوں اور بچیوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت کی ذمہ داری اس طور سے ادا کی جائے کہ انہیں جدید علوم و فنون، عمدہ معیاروں اور معتدل رویوں سے روشناس کیا جاسکے ۔