مزید خبریں

علاج کی کتاب میں موبائل گیمزنشے کے مرض کے طور پرشامل ہے، سید صلاح الدین

کراچی ( پ ر) کراچی اربن نفسیاتی ومنشیات اسپتال کے ڈائریکٹر سید صلاح الدین اختر نے کہا ہے کہ موبائل فون کا زیادہ استعمال بھی نشہ ہے۔ علاج کی عالمی کتاب ICD10 میں موبائل گیمزکو اب نشہ مرض کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔بچے اس سے براہ راست متاثر ہورہے ہیں۔ایسے گیمز جن میں ماردھاڑ،لڑائی جھگڑے ہوں اس سے بھی بچوں کے ذہنوں پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں ،دوسرایہ وقت کا ضیاع ہے ،وہ مواد جو 16سال کے بچے کیلیے ہو اور وہ 8سال کا بچہ دیکھے تو اس عمل سے بھی بچوں پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔سید صلاح الدین نے کہا کہ موبائل فون استعمال کرنے کی عادت پختہ ہوتی ہے جب والدین بچوں کواس سے روکتے ہیں تو وہ چڑچڑے پن کااظہار کرتے ہیں۔