مزید خبریں

ـ23واں یوم تاسیسں کل منائیں گے‘ایم ایس او

کراچی (پ ر)مسلم ا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان اپنا تئیسواں یوم تاسیس گیارہ جنوری کو منائیگی۔ایم ایس او پاکستان گیارہ جنوری 2024 کو اپنا 23 واں یوم تاسیس تعلیم،تربیت ،تہذیب کے عنوان سے منائیگی ان خیالات کا ا ظہار مرکزی ترجمان مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان عمر فاروق نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں کیا انکا مزید کہنا تھا کہ 11 جنوری 2002 ء کو چند صالح اور متقی نوجونوں نے ایم ایس او پاکستان کے نام سے جو بیج بویا تھا آج الحمد للہ وہ ایک تناور درخت بن چکا ہے مسلم ا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے اپنی اس بائیس سال کی جدو جہد میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑے آج ایم ایس او پاکستان کالجز یونیورسٹیز اور مدارس دینیہ میں یکساں مقبول پاکستان کی صف اول کی تنظیم ہے جو غلبہ اسلام و استحکام پاکستان کا مشن لیے برسرپیکار ہے ۔