مزید خبریں

اسٹارگیٹ کے پاس زیر تعمیر عمارت کو منہدم کرنے کی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے شاہراہ فیصل کی خوبصورتی اور چوکنڈی قبرستان کی بحالی کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو اسٹارگیٹ کے پاس مین روڈ کے بالمقابل زیر تعمیر عمارت کو منہدم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اجلاس میں وزیر کھیل و نوادرات ڈاکٹر جنید شاہ، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، سیکرٹری وزیراعلیٰ رحیم شیخ، سیکرٹری جنگلات نجم شاہ، سیکرٹری ثقافت خالد چاچڑ، کمشنر کراچی سلیم راجپوت، آرکیٹیکٹس علی نقوی، کومل پرویز، کنسلٹنٹ ڈاکٹر کلیم لاشاری اور دیگر نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ اسٹار گیٹ کے بالمقابل عمارت بن رہی ہے لیکن انہوں نے سروس روڈ پر تجاوزات کر رکھی ہیں۔ انہوں نے ڈی جی ایس بی سی اے کو عمارت منہدم کرنے اور ضلع شرقی کے افسران کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کی ،جنہوں نے لے آؤٹ پلان کی منظوری دی یا پھر جان بوجھ کر غیر قانونی تعمیرات کو نظر انداز کیا ہے۔