مزید خبریں

میلبورن کرکٹ گرائونڈ آسڑیلیا کے لئے بے حد شاندار ہے

میلبورن کرکٹ گرائونڈ جہاں آسڑیلیا اور پاکستان کے درمیان دوسرا ٹیسٹ آج سے شروع ہوگا، میزبان آسڑیلیا کے لئے بے حد شاندار گرائونڈ ہے۔ اس میدان پر اس نے ابھی تک جو115 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں ان میں سے 66 میں اس نے کامیابی حاصل کی ہے،32 میں شکست ہوئی ہے اور17 ٹیسٹ برابر رہے ہیں۔ پاکستان نے اس میدان پر ابھی تک جو10 ٹیسٹ کھیلے ہیں اس میں2 ٹسٹ میچوں میں اسے کامیابی ملی ہے،6 ٹسٹ میچوں میں شکست ہوئی ہے اور2 ٹیسٹ برابر رہے ہیں۔ میلبورن کرکٹ گرائونڈ میںزیادہ تر ٹیسٹ میچ فیصلہ کن رہتے ہیں۔ یہاں2015 کے بعد جو7 ٹیسٹ میچ ہوئے ہیں اس میں6 میچ فیصلہ کن رہے ہیں اورایک ٹیسٹ برابری پر ختم ہوا ہے۔جو واحد ٹیسٹ برابر رہا ہے وہ2017 میں انگلینڈ اور آسڑیلیا کے درمیان کھیلا گیا تھا۔ اس میدان پر 1980 سے باکسنگ ڈے پر یعنی26 دسمبر کو ہر سال ٹیسٹ کھیلا جاتا ہے ۔ تب سے اب تک جو45 ٹیسٹ آسڑیلیا نے کھیلے ہیں اس میں میں اسے25 ٹیسٹ میچوں میں کامیابی ملی ہے، 11 ٹیسٹ میچوںمیں شکست ہوئی ہے اور9 ٹیسٹ برابر رہے ہیں۔ملبورن کرکٹ میدان پر سب سے بڑا سکوربنانے کا اعزاز آسڑیلیا کے پاس ہے جس نے پاکستان کے خلاف دسمبر 2016 میں142 اوور میں8 وکٹوں کے نقصان پر 624 رنز بنائے تھے۔پاکستان کا یہاں سب سے زیادہ اسکور 171.3اوور میں8 وکٹوں کے نقصان پر 500 رنز ہے جو اس نے آسڑیلیا کے خلاف دسمبر 1981 میں بنایا تھا۔آسڑیلیا کی ٹیم فروری 1981 میں بھارت کے خلاف48.4 اوور میں 83 رنز بناکر آئوٹ ہوئے تھے جو اس میدان پر اس کا سب سے کم اسکور ہے۔ مارچ 1904 میں بھی انگلینڈ کی ٹیم 31.2 اوور میں61 رنز بناکر آئوٹ ہو گئی تھی۔پاکستان کا اس میدان پر سب سے کم اسکور65.5 اوور میں 107 رنز ہے جو اس نے بھارت کے خلاف جنوری 1990 میں بنایا تھا۔ آسڑیلیا کے باب کوپرکو ملبورن کرکٹ میدان پر سب سے بڑا انفرادی اسکور بنانے کا اعزازحاصل ہے۔ انہوں نے انگلینڈ کے خلاف فروری 1966میں727 منٹ میں589 گیندوں پر20 چوکوں کی مدد سے307 رنز بنائے تھے۔ پاکستان کی جانب سے یہاں سب سے بڑا اسکور بنانے کا ریکارڈاظہر علی کے پاس ہے جنہوں نے دسمبر 2016 میں577 منٹ میں364 گیندوں پر20 چوکوں کی مدد سے آئوٹ ہوئے بغیر205 رنز بنائے تھے۔ اس میدان پرآسڑیلیا کے لئے ایک اننگ میں سب سے اچھی بولنگ آڑتھر میلی کے پاس ہے جنہوں نے انگلینڈ کے خلاف فروری 1921 میں 47 اوور میں121 رنز دیکر 9 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا۔پاکستان کے لئے سب سے اچھی بولنگ سرفراز احمد کی رہی ہے۔ انہوں نے مارچ 1979 میں35.4 اوور میں86رنز دیکر9 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا۔ یہ اس میدان پر کسی بھی بولر کی سب سے اچھی بولنگ کارکردگی ہے۔انگلینڈ کے ولفریڈ رہوڈس نے جنوری 1904 میں ہوئے ٹیسٹ میں 30.2 اوور میں124رنز دیکر15کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھاجو اس میدان پر ایک ٹیسٹ میچ میں کسی بھی بولر کی سب سے اچھی بولنگ کارکردگی ہے۔ آسڑیلیا کے لئے ایک ٹیسٹ میں سب سے اچھی بولنگ کا ریکارڈ مونٹی نوبل کے پاس ہے جنہوں نے جنوری 1902 میں33.4 اوور میں 77 رنز دیکر13 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا۔پاکستان کے لئے اس میدان پر سب سے اچھی بولنگ کا ریکارڈ سرفراز احمد کے پاس ہے جنہوں نے مارچ 1979 میں8 گیندوں والے57.2 اوور میں125 رنز دیکر11کھلاڑیو ں کو آئوٹ کیا تھا۔