مزید خبریں

تاجر برادری بزنس فسیلٹیشن سینٹرسے استفادہ کرے ،سیکرٹری پنجاب

لاہور (کامرس ڈیسک) سیکرٹری انڈسٹریز پنجاب احسان بھٹہ نے کہا ہے کہ کم انسانی مداخلت معاملات کی شفافیت یقینی بناتی ہے اور پنجاب حکومت کا بزنس فسیلٹیشن سنٹر اسی تصور پر مبنی ہے۔وہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں خطاب کر رہے تھے۔لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور نے ایڈیشنل سیکرٹری کامرس اعجاز منیر، چیف ڈبلیو ٹی او پنجاب ذوہیب مشتاق، سی ای او پی آئی ای ڈی ایم سی علی معظم، سی ای او پی بی آئی ٹی جلال حسن اور ڈپٹی سیکرٹری کامرس ابوبکر زبیر نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔