مزید خبریں

وزراء محکموں کی کارکردگی بذریعہ میڈیا عوام تک پہنچائیں،احمد شاہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ کے نگران وزیر داخلہ بریگیڈئر ریٹائرڈ حارث نواز اور نگران وزیر اطلاعات محمد احمد شاہ نے بدھ کو سندھ اسمبلی کمیٹی روم میں مشترکہ پریس کانفرنس منعقد کی۔اس موقع پر وزیر اطلاعات نے ابتدائی کلمات میں کہا کہ نگران وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایات پر سندھ کے نگران وزرا اپنے محکموں کی کارکردگی میڈیا کی وساطت سے عوام تک پہنچائیں۔اس موقع پر نگران وزیر داخلہ بریگیڈئر ریٹائرڈ حارث نواز نے کہاکہ پہلی توجہ کراچی کے اسٹریٹ کرائم کو ختم کرنے اور شہر اور تعلیمی اداروں میں منشیات کی بندش پر ہے۔ صوبے کے داخلی اور خارجی راستوں پر اسمگلنگ کی روک تھام کیلیے کارروائیاں جاری ہیں۔غیر قانونی غیر ملکیوں کے بارے میں انہوں نے کہا کہ جن غیر ملکیوں کے پاس قانونی دستاویزات ہیں انہیں کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔