مزید خبریں

ایکسپو سینٹرمیں عالمی کتب میلے کا آغاز آج سے ہو گا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پبلشرز اور بک سیلرز ایسوسی ایشن کے تحت کراچی ایکسپو سینٹر میں5روزہ عالمی کتب میلہ آج بروز جمعرات سے شروع ہو رہا ہے سیکورٹی و ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں پانچ روزہ کتب میلہ پیر 18دسمبر تک جاری رہے گا ،نمائش کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی نگران وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس(ر) مقبول باقر اور مہمان اعزازی نگران صوبائی وزیربرائے ِ اطلاعات، سماجی امور تحفظ اور صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ ہوں گے۔