مزید خبریں

کورنگی ساڑھے5میں سیوریج کا نظام درہم برہم ہو گیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کورنگی زون کی غفلت اور نااہلی کے باعث کورنگی میں سیوریج کا نظام درہم برہم ہوگیا جس کی وجہ سے کورنگی نمبر ساڑھے 5،ڈی ایریا بلال مسجد کی گلی اور متصل علاقہ نکاسی آب کی ابتر صورتحال کے باعث تالاب کامنظر پیش کررہا ہے اور اہل علاقہ شدید اذیت سے دوچار ہیں، واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کورنگی زون کا عملہ تحریری شکایات وصول کرنے کے بعد شکایت کا ازالہ نہ کر سکا۔ علاقہ مکینوں کے مطابق کورنگی زون کا سپر وائزرمبینہ طور پر رقم وصول کرکے پرائیویٹ طورپر سیوریج لائن صاف کررہا ہے۔