مزید خبریں

دشمن اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے ‘مفتی نعیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)معروف مذہبی اسکالر وجامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم مفتی نعمان نعیم نے کہاکہ ملک دشمن ایک بار پھر امن کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں ،ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں ،دشمن اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے ہیں، پاک فوج کے شہید نوجوانوں کوخراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ گزشتہ روز جامعہ بنوریہ عالمیہ سے جاری بیان میں مفتی نعمان نعیم نے کہاہے کہ دشمن ایک بار پھر ملکی امن کو نقصان پہنچانے کے لیے سرگرم ہے اور پاک فوج کے جوان اپنی جانیں دیکر دشمنوں کو ناکام کررہے ہیں، انہوںنے کہاکہ دشمنوں کی مذمو م کارروائیاں قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتیں۔