مزید خبریں

شہریوں سے غیر قانونی پارکنگ پر 5کروڑ 60لاکھ جرمانہ وصول

کراچی (اسٹاف رپورٹر)روا ں بر س کراچی کے شہریوں سے غیر قانونی پارکنگ پر 5کروڑ 60لاکھ روپے کے قریب جرمانہ وصول کیاگیا، 90 ہزار 30 گاڑیوں کا چالان کیا گیا، 111 افراد کو گرفتارکیا گیا ڈی آئی جی ٹریفک جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں عدالت میں جمع کروائی گئی رپورٹ کے مطابق رواں برس غلط پارکنگ کے باعث 22 ہزار 327 گاڑیاں اور 87 ہزار 371 موٹر بائیکس اٹھائی گئیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی پارکنگ کرنے والوں کے خلاف 12 دسمبر تک 89 مقدمات درج کروائے گئے ہیں۔ڈی آئی جی ٹریفک کی رپورٹ کے مطابق درج مقدمات میں 111 افراد کو گرفتار جبکہ ڈبل اور ٹرپل پارکنگ کرنے پر 90 ہزار 30 گاڑیوں کا چالان کیا گیا۔