مزید خبریں

لوکل گورنمنٹ کے اختیار کیلیے آٹھویں ترمیم کو چھیڑا جائے‘آفاق احمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ ضروری ہے لوکل گورنمنٹ کے اختیار کے لیے آٹھویں ترمیم کو چھیڑا جائے، سندھ حکومت کی کرپشن کی وجہ سے پورا سندھ تباہ ہے، افغانوں کو نکالنے کی بات کی تو جماعتوں نے شور مچایا، جو بند کمروں میں ہوتا ہے وہ سب کو پتاہوتا ہے۔ اب بندکمروں کے فیصلے بند ہونے چاہئیں، پاکستان کے عوام کو حقیر مت سمجھیئے، دادو اور لاڑکانہ کی آبادی بڑھ رہی ہے کراچی کی کم کو ہورہی ہے، وفاق ہم سے محبت کرتا تو ہمیں پورا گن لیتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ اربن گریجوئٹ فورم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ آفاق احمد نے کہا کہ میں شکر زار ہوں اس بینکوٹ والوں کا جنہوں نے حالات کے باوجود بات کرنے کی اجازت دی۔ اس وقت جو ہورہا ہے وہ میری قوم کے لیے بہتر نہیں۔ مہاجرعوام سے زیادتی پر خاموشی عوام کے مفاد میں نہیں ہے۔ میں جانتا ہوں سندھ میں ہمارے ساتھ ظلم ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی کرپشن کی وجہ سے پورا سندھ تباہ ہے۔ آفاق احمد نے کہا کہ اگر سندھ میں ہمارے بچوں کو نوکریوں سے محروم رکھا جارہا ہے تو وفاق زخموں پر مرہم کیوں نہیں رکھ رہا۔ وفاق کے کہنے پر سندھیوں سے تصادم کی سازش ہورہی ہے۔