مزید خبریں

عثمان ہاؤسنگ سوسائٹی کے رہائشی 15 دن سے پانی اور بجلی سے محروم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)عثمان ہاؤسنگ سوسائٹی انتظامیہ کی نااہلی رہائشی بنیادی ضروریات سے محروم 15روز سے بجلی منقطع ہونے سے علاقہ مکین بلبلا اٹھے۔اسکیم 33 M-9 ,پر واقع گلشن عثمان ہاؤسنگ سوسائٹی کے رہائشی گزشتہ 15 روز سے پانی اور بجلی سے محروم ہیں بلڈر عثمان ہاؤسنگ لمٹیڈ تمام تر واجبات کی وصولی کے باوجود نہ تو الیکٹرک میٹرز کی تنصیب کررہا ہے اور نہ ہی پانی کی سپلائی دے رہا ہے۔دوسری جانب KE کی طرف سے کنڈا کنکشن کی مدد میں ہر رہائشی سے 50 سے 80 ہزار روپے تک کی بلنگ کی جارہی ہے۔ سخت پریشانی اور اذیت میں مبتلا گلشن عثمان کے رہائشیوں نے متعلقہ حکام سے سوسائٹی اور کے ای کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔