مزید خبریں

نکاح کو آسان اور سہل بنایا جائے، معراج الہدیٰ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نکاح کو آسان اور سہل بنایا جائے ،نکاح دو خاندانوں کے ملاپ اور خاندانی نظام کو مستحکم بناتا ہے ۔اسلامی شعائر کو اپنا کر خرافات سے بچا جاسکتا ہے ۔یہ بات جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے جماعت اسلامی لانڈھی کے سابق نائب ناظم انیس نصیر کی صاحبزادی اور مرحوم جمیل قریشی کی نواسی اور مسجد قریشاں کے صدر نصیرالدین کی پوتی ڈاکٹرالسا ء انیس کانکاح عدنان ربانی کے صاحبزادے طلحہ ربانی سے پڑھاتے اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔