مزید خبریں

ڈکیتی مزاحمت ودیگر واقعات میں برطرف پولیس افسر سمیت7جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائدمیںحادثات واقعات میں8افراد جاں بحق ہوگئے شرافی گوٹھ تھانے کی حدود لانڈھی 89 محمد نگر واٹر پمپ والی گلی میں فائرنگ سے پولیس افسر اے ایس آئی48 سالہ محمد آصف ولد منشی خان شدید زخمی ہوگیا ،زخمی پولیس افسر کو جناح اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے دم توڑ گیاپولیس کا کہنا ہے کہ مقتول پولیس کا برطرف افسر تھا لیاقت آباد تھا نے کی حدود لیاقت آباد نمبر 04، نگینہ چوک کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے55سالہ عظمت علی ولد عالم علی جاں بحق ہوگیا جبکہ 50سالہ اقبال ولد جلال زخمی ہوا مواچھ گوٹھ نور شاہ محلہ میں دو گروپوں میں جھگڑے دوران فائرنگ کی زد میں آکر راہگیر سمیر ولد عمرداد جاں بحق ہوگیا۔بن قاسم تھانے کی حدود پورٹ قاسم FFBLکمپنی کے قریب روڈ سے45سالہ شخص کی تشدد زدہ لاش ملی۔ وادی حسین ڈوری گوٹھ کے قریب واٹر پمپ کی مشین میں آکر 45سالہ دانیو نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔ بلاول جوکھیو گوٹھ میں28سالہ جونسن کی لاش اس کے گھر سے برآمد ہوئی ٹریفک حادثے میں 70سالہ محمد امین جاں بحق ہوگیا۔ مواچھ گوٹھ کچھی پاڑہ غازی روڈ پرفائرنگ سے 55سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔