مزید خبریں

نکاسی آب کی صورتحال تسلی بخش نہیں ، سلمان عبداللہ مراد

کراچی (اسٹاف رپورٹر )ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا ہے کہ پینے کا صاف پانی ہر شہری کا بنیادی حق ہے، نکاسی آب کی صورتحال تسلی بخش نہیں اسے بہتر بنانے کی ضرورت ہے، ملیر ٹاؤن میں پانی کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنائیں گے، کراچی کے عوام کی شب و روز خدمت اولین ترجیح ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے افسران کے ساتھ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے چیف آپریٹنگ آفیسر اسداللہ خان، چیئرمین ملیر ٹاؤن جان محمد بلوچ، پارلیمانی لیڈر ملیر ٹاؤن ریاض بلوچ اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے، ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا کہ ہمیں ہر علاقے کو پانی مہیا کرنا ہے یہ ہماری ذمہ داریوں کا حصہ ہے، ہم لوگوں کی خدمت کرنا چاہتے ہیں اور سیاست سے بالاتر ہوکر انتظامی معاملات درست کرنا چاہتے ہیں، شہر کو پانی کی کمی کا سامنا ہے جسے حل کرنے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔