مزید خبریں

سندھ کابینہ، سندھ حکومت کا چہرہ ہے،محمد احمد شاہ

کراچی ( اسٹاف ر پورٹر)نگران وزیر اطلاعات، اقلیتی امور و سماجی تحفظ محمد احمد شاہ اور نگران وزیر قانون، انسانی حقوق و مذہبی امور عمر سومرو کے ہمراہ سندھ اسمبلی کمیٹی روم میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ابتدائی کلمات میں محمد احمد شاہ نے کہا کہ سندھ کابینہ، سندھ حکومت کا چہرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کلچر لوگوں کو جوڑنے کا سب سے بڑا اوزار ہے۔ نگران حکومت کا مینڈیٹ محدود ہے لیکن عوامی فلاح و بہبود کے کام کیے جانے ہیں اور اس کارکردگی سے عوام کو آگاہ رکھنا ہے۔ یہ پریس کانفرنسز اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ نگران وزیر قانون، انسانی حقوق و مذہبی امور، زکوٰۃ و اوقاف عمر سومرو کا پریس کانفرنس سے خطاب۔پریس کانفرنس میں نگران وزیر عمر سومرو نے کہا کہ مذہبی امور اوقاف و زکوٰۃ کے محکمے نے اپنے زیر انتظام صوبے کی تمام درگاہوں میں خواتین کی نماز کے لیے جگہیں مختص کردی ہیں۔ اوقاف کی اربوں روپے کی جائیدادیں یا ایسی جگہیں ہیں جو کرائے پر ہیں مگر کرایہ بہت کم ہے۔ ان سب کے کرایوں اور اوقاف کی لیز شدہ جائیدادوں کے ریٹس کو مارکیٹ ریٹ کے مطابق کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ درگاہوں میں عطیات کو ایک مخصوص اکاؤنٹ میں رکھنے کے احکامات دیے ہیں۔