مزید خبریں

اسکول کی مخدوش حالت، وزیراعلیٰ سندھ نے نوٹس لے لیا

کراچی ( اسٹاف ر پورٹر)مخدوش اسکول عمارت پر نوٹس، وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے گورنمنٹ ٹیکنکل ایج پرائمری اور سیکنڈری اسکول کراچی کی شکستہ حالت پر چیف سیکرٹری سے اسکول کی مخدوش حالت اور طلبہ کی تعداد سے متعلق انکوائری رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بتایا جائے اسکول میں کتنے طلباء کا داخلہ ہے اوراسکول میں کتنا عملہ تعینات ہے ؟جبکہ اسکول کی مخدوش عمارت پر بھی رپورٹ دی جائے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بتایا جائے کہ اسکول کو اب تک سالانہ کتنے فنڈز ملے ہیں اور رواں سال کتنا بجٹ خرچ ہوا ہے۔