مزید خبریں

بچوں کے اغوا اور لاپتا ہونے کے واقعات میں اضافہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر میں بچوں کے اغوا اور پر اسرارطور پر لاپتا ہونے کے واقعات میں خطرناک اضافہ ہوا ہے ذرائع کے مطابق سال 2023ء میں دیگر جرائم کی طرح بچوں کے اغوا اور لاپتا ہونے کے واقعات میں بھی اضافہ رہا اور اب تک 250سے زائد بچوں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا رواں سال کے 11ماہ کے دوران ایک ہزار 255 بچے لاپتا ہوئے، لاپتا بچوں میں 950 سے زائد بچے مل چکے ہیں جبکہ 250سے زائد بچوں اور بچیوں کے والدین اب بھی اپنے جگر گوشوں کو تلاش کررہے ہیں فلاحی ادارے کے سربراہ محمد علی کے مطابق نومولود سے 5 سال کی عمر کے 15بچے مبینہ طور پر اغوا ہوئے، 6 سے 10سال کی عمر کے اغوا ہونے والے بچوں کی تعداد 34 رہی، 11سے 15سال کی عمر کے 108 بچوں کے لاپتا ہونے کے واقعات رپورٹ ہوئے،لاپتا بچوں میں 200 بچے اور 50 سے زائد بچیاں شامل ہیں۔