مزید خبریں

پولیس کی ناقص کارکردگی، شہری ایک ماہ میں موٹر سائیکل اور کار سے محروم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جمشید کوارٹر پولیس کی ناقص کارکردگی کا خمیازہ علاقہ مکینوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے ، جمشید کوارٹر کے علاقے نیو ایم اے جناح روڈ کا رہائشی ایک ماہ کے دوران موٹر سائیکل اور گاڑی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔متاثرہ شہری نے بتایا کہ ایک ماہ قبل گھر کے باہر سے سال 2012 کی 125 سی سی موٹر سائیکل چوری کی گئی تھی جس کی رپورٹ جمشید کوارٹر تھانے میں درج کرا دی گئی، ابھی پولیس موٹر سائیکل کا بھی سراغ نہیں لگا پائی تھی کہ رواں ماہ 8 دسمبر کی شب گھر کے باہر سے 2007 ء کی کورے گاڑی بھی نامعلوم ملزمان چوری کر کے فرار ہوگئے اور اس کی رپورٹ بھی جمشید تھانے میں درج کرا دی ہے۔