مزید خبریں

پاکستان پوسٹ آفس ایمپلائز سوسائٹی میں کرپشن کیخلاف درخواست

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پوسٹ آفس ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں کرپشن کے خلاف درخواست،عدالت نے اینٹی کرپشن کے تفتیشی افسر کو تمام فریقین کا مؤقف سننے کی ہدایت کردی سندھ ہائیکورٹ میں پاکستان پوسٹ آفس ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں کرپشن کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی جہاں عدالت نے اینٹی کرپشن کے تفتیشی افسر کو قانون کے مطابق کارروائی کرنے کی ہدایت کردی۔ سوسائٹی کے وکیل کاکہناتھا کہ 3 اپریل 2022 ء کو عدالت نے چیف سیکرٹری کو کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دیا تھا، کمیٹی کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ معاملے کا جائزہ لیں ، کمیٹی کے بجائے اینٹی کرپشن نے سوسائٹی کے خلاف مقدمہ درج کردیا،حالانکہ انکوائری میں سوسائٹی کے خلاف کوئی چیز سامنے نہیں آسکی تھی، عدالت نے استفسار کیا کہ کیا اس معاملے کی انکوائری مکمل ہوگئی ہے یا نہیں ، تفتیشی افسر کا کہناتھا کہ ابھی تک انکوائری مکمل نہیں ہوسکی ہے البتہ اس مقدمے کا عبوری چالان عدالت میں جمع کروادیا گیا ہے، وکیل کاکہناتھا کہ انکوائری میں سوسائٹی کے خلاف کچھ سامنے نہیں آیا تو ایک رکن محمد حسین نے عدالت میں درخواست دائر کردی ، یہ معاملے سوسائٹی اور سوسائٹی کے ایک رکن کے درمیان تنازع کا ہے ، یہ معاملہ رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹی کے پاس جانا چاہیے ناکہ اینٹی کرپشن کے پاس انکوائری کے لیے، ہمارا مؤقف سننے بغیر کارروائی کی گئی عدالت نے درخواست کی سماعت چار ہفتوں تک کے لیے ملتوی کردی۔