مزید خبریں

الیکشن کمیشن خوش اسلوبی سے اپنے فرائض انجام دے رہا ہے‘سنی تحریک

کراچی ( اسٹاف ر پورٹر)سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے اپنے بیان میں کہاہے کہ الیکشن کمیشن خوش اسلوبی سے اپنے فرائض انجام دے رہا ہے مگرالیکشن میں ہر جماعت ہر امیدوار کے اپنے اپنے تحفظات ہوتے ہیں سیاسی جماعتوں کے اعتراضات کے بعد جب سندھ میں الیکشن کمشنر کو تبدیل کیا گیا تو الیکشن کمیشن تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور ریٹرننگ آفیسر کی تعیناتیاں کرے انہوں نے کہا کہ عام انتخابات سے قبل قانون نافذ کرنے والے ادارے سندھ میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر کریں۔