مزید خبریں

عوام کو صحت مندانہ ماحول کی فراہمی اولین ترجیح ہے‘ڈاکٹر فواد

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد نے یوسی 04 میں شیخ فیضان پارک ، یوسی 05 میں سردار صابری اور احمد سعید پارک کا دورہ کیا ڈاکٹر فواد نے پارکس کا تفصیلی معائنہ کیا اور پارکس کی تزئین و آرائش و بہتری لانے کیلیے موقع پر موجود افسران کو ہدایات جاری کیں جبکہ سردار صابری پارک میں گرل کی مکمل تنصیب ودیگر تعمیراتی کام کی بھی ہدایات دیں اس موقع پر وائس چیئرمین ابراہیم صدیقی، چیئرمین یوسی۔4 فیاض الہدیٰ ، چیئرمین یوسی۔5 مظفر اقبال ، ڈائریکٹر پارکس صباحت علی اور ایگزیکٹو انجینئر راشد فیاض بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر فواد نے کہا کہہ ہماری ترجیحات میں سرفہرست گلشن ٹاؤن کے عوام کو سہولیات فراہم کرنا ہے مرحلہ وار ٹاؤن کے تمام پارکس میں تزئین و آرائش کے کام کرا کر بہتری لانے کی کوشش کر رہے ہیں تا کہ اہل علاقہ کو اپنے محلے میں تفریح کے مواقع میسر آسکیں پارکوں و میدانوں کی بہتری کیلیے کام کرنا وقت کی ضرورت ہے کیونکہ عوام کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کیلیے یہی ذرائع ہیں۔