مزید خبریں

شان مسعود کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں25 ویں سنچری

آسڑیلیا کے دارالحکومتککینبرا میں پرائم منسٹر الیون اور پاکستان کے درمیان جاری چار روزہ میچ کے دوسرے دن پاکستان کے کپتان شان مسعود نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے298 گیندوں پر14 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے آوٹ ہوئے بغیر201 رنز بنائے ۔ پاکستان نے اس میچ میں اپنی اننگز 116.2 اوور میں نو وکٹ پر391 ٖڈکلیر کی یعنی شان مسعود نے اس اننگ میں آٖدھے سے زیادہ رنز بنائے۔

بائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے شان مسعود کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں یہ25 ویں سنچری تھی۔ اس اننگز کے اختتام تک انہوں نے جو160 فرسٹ کلاس میچ کھیلے ہیں انکی275 اننگز میں40.06 کی اوسط اور.37 53کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ5 2 سنچریوں اور47 نصف سنچریوں کی مدد سے10497 رنز بنائے ہیں۔ ان کا سب سے زیادہ اسکور239 رنز ہے جو انہوں نے ڈربی شائر کی جانب سے سیکس کے خلاف میچ میں ڈربی میںپچھلے سال کاونٹی کرکٹ میں بنایا تھا۔ اس سے اگلے میچ میں وہ لیسسٹر شائر کے خلاف لیسسٹر میں268 منٹ میں408 گیندوں پر26 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے219 رنز بنانے میں کامیاب رہے تھے۔ وہ کاونٹی کرکٹ میں لگاتار دو میچوں میں ڈبل سنچری بنانے والے پاکستان کے پہلے بلے باز تھے۔

پاکستان کی جانب سے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 8 بلے باز 50سے زیادہ سنچریاں بنانے میں کامیاب رہے ہیں جبکہ 20سے زیادہ بلے بازوں نے اس قسم کے کرکٹ میں25 سے زیادہ سنچریاں بنائی ہیں۔ فرسٹ کلاس کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ سنچریاں ظہیر عباس نے بنائی ہیں۔

ایشیائی بریڈ مین نام سے مشہور دائیں ہاتھ کے اس کھلاڑی نے1965 اور 1987 کے درمیان جو459 فرسٹ کلاس میچ کھیلے انکی768 اننگز میں51.54 کی اوسط کے ساتھ108 سنچریوں اور158 نصف سنچریوں کی مدد سے34843 رنز بنائے تھے۔ ان کا سب سے زیادہ اسکور274 رنز تھاجو انہوں نے پاکستان کی جانب سے کھیلتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف برمنگھم میں جون 1971 میں 544 منٹ467 گیندوں پر38 چوکوں کی مد سے میں بنایا تھا۔جاوید میانداد فرسٹ کلاس کرکٹ میں دوسری سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے کھلاڑی ہیں۔ دائیں ہاتھ کے اس بلے باز نے 1973 اور1994 کے درمیان کو402 فرسٹ کلاس میچ کھیلے تھے انکی632 اننگز میں53.37 کی اوسط کے ساتھ80 سنچریوں اور139 نصف سنچریوں کی مدد سے28663 رنز بنائے تھے۔ ان کا سب سے زیادہ اسکور311 رنز ہے۔اس فہرست میں تیسرا مقام ماجد خان کا ہے جنہوں نے1961 اور1985 کے درمیان جن410 فرسٹ کلاس میچوں میں شرکت کی انکی700 اننگز میں43.01 کی اوسط کے ساتھ73 سنچریوں اور128 نصف سنچریوں کی مدد سے27444 رنز بنائے تھے ۔ان کا سب سے زیادہ اسکور241 رنز ہے۔مشتاق محمد نے ماجد خان سے ایک سنچری کم بنائی ہے۔ انہوں نے502 فرسٹ کلاس میچو میں72 سنچریاں بنائی ہیں۔