مزید خبریں

پاکستان کی معیشت میں آئل اینڈ گیس سیکٹر کا اہم کردار ہے ، مسرور خان

کراچی(کامرس رپورٹر)چیئرمین آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) مسرور خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت میں آئل اینڈ گیس سیکٹر کا اہم رول ہے ،پاکستان میں آئل اینڈ گیس سیکٹر میں بڑی سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، گیس کی قلت کو دور کرنے کیلئے اوگرا کا ٹارگٹ ہے کہ 2.8 ملین ٹن سیلینڈرز بنائیں جسکی مالیت 107 ملین ڈالرز بنتی ہے۔چیئرمین اوگرا کا اعتراف کیا کہ ایران سے پانچ ہزار ٹن گیس امپورٹ کی جاتی ہے جس میں شکایات آرہی ہیں ، ایران سے پہنچنے والی گیس کی چانچ پڑتال کیلئے جلد لیبارٹری کا قیام عمل میں لایا جائیگا ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار پیر کوایف پی سی سی آئی میں کاروباری برادری سے خطاب اور میڈیا کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہی۔اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے سینئرنائب صدرسلیمان چائولہ اورایل پی جی اسٹینڈنگ کمیٹی کے کنوینئرعلی حیدر نے بھی خطاب کیا جبکہ نائب صدر انجینئرایم اے جبار،حاجی یعقوب، حاجی غنی عثمان،عمران ٹیسوری بھی موجود تھے۔چیئرمین اوگرا نے کراچی میں ایل پی جی غیر قانونی طریقے سے فروخت ہونے کی اطلاع دے کر خطرے کی گھنٹی بجا دی ۔ان کاکہنا تھا کہ کراچی میں ایل پی جی غیر قانونی طریقے سے فروخت ہورہی ہے جس طرح سے ایل پی جی کی فیلنگ ہورہی ہے اور فروخت کی جارہی ہے وہ بڑے حادثے کا باعث ہوسکتی ہے ،ایک رکشہ والا غیر معیاری سلنڈر میں گیس بھر کر چلاتا ہے،اس میں دیکھا کہ خاتون اور بچے بھی بیٹھے ہوئے تھے جو کسی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے ۔ مسرور خان نے کہا کہ ملک بھر میں 2 ہزار نئے باوزرز کا قیام کرنا ہے۔