مزید خبریں

میں افسران کے عہدوں پر ترقیاںEOBIـ

ایمپلائز اولڈ ایج بینی فٹس انسٹی ٹیوشن (EOBI) کی چیئر پرسن ناہید شاہ درانی نے ڈپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کی سفارشات پر ملک بھر میں ادارہ کے 22 سپرنٹنڈنٹ کو ایگزیکٹیو افسر (گریڈ 6) کے عہدہ پر ترقی دینے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ عرفان عالم قائم مقام ڈائریکٹر ایچ آر ڈپارٹمنٹ ہیڈ آفس کراچی کے دستخط سے جاری آفس آرڈر نمبر 288/2023 بتاریخ 15 نومبر 2023ء کے مطابق ان 22 ایگزیکٹیو افسران کی ترقی 14 نومبر 2023ء سے مؤثر ہوگی اور ادارہ کے ملازمتی قوانین کے مطابق ان افسران کی آزمائشی مدت ان کی ترقی کی تاریخ سے ایک برس تک ہوگی۔ ترقی پانے والے ایگزیکٹیو افسران میں طارق شفیع ریجنل آفس ملتان، محمد ریاض ریجنل آفس فیصل آباد نارتھ ، محمد عامر فیلڈ آفس میانوالی (ریجنل آفس سرگودھا)، محمد عابد اقبال ریجنل آفس کریم آباد، اسمعٰیل خان ریجنل آفس پشاور، عبدالعزیز بلوچ ریجنل آفس بن قاسم کراچی، اعظم خان ریجنل آفس مردان، عبدالشاہد ریجنل آفس اسلام آباد، ریاض احمد ریجنل آفس ملتان، محمد سلیم ریجنل
آفس اسلام آباد، امجد گل بٹ ریجنل آفس ملتان، افتخار احمد خان ریجنل آفس اسلام آباد و صدر EOBI ایمپلائز فیڈریشن آف پاکستان (CBA)، عنایت الرحمن ریجنل آفس مردان، سہیل انوار خان جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ ہیڈ آفس، رضا حسین ریجنل آفس کراچی سینٹرل، عبدالرزاق ایچ آر ڈپارٹمنٹ ہیڈ آفس، خادم حسین ریجنل آفس لاڑکانہ، منوہر لال ایڈوانی ریجنل آفس کورنگی، اسد اللہ خان ریجنل آفس پشاور، عبید اقبال صدیقی انٹرنل
آڈٹ ڈپارٹمنٹ ہیڈ آفس، سید فرخ متین ریجنل آفس کریم آباد اور خالد جاوید ریجنل آفس لاہور ساؤتھ شامل ہیں۔ آفس آرڈر میں ترقی پانے والے افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے ڈپارٹمنٹل/ ریجنل ہیڈز کے توسط سے ایچ آر ڈپارٹمنٹ میں اپنی جوائننگ رپورٹ جمع کرائیں۔ ڈپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کی سفارشات پر لازمی ٹریننگ کی عدم تکمیل پر تین سپرنٹنڈنٹ سید علی عباسی، ایس ظفر عباس اور قسیم احمد کی اگلے گریڈ میں ترقی فی الحال مؤخر کردی گئی ہے۔ ادارہ میں طویل عرصہ بعد ہونے والی ترقیوں سے اسٹاف ملازمین میں مسرت کی لہر دوڑ گئی ہے۔