مزید خبریں

عالمی کپ 2023 میں پاکستان کی 5ویں پوزیشن

ٓٓٓٓٓٓٓآخری لیگ میچ میں انگلینڈ سے 93 رنز سے ہارنے کے بعد پاکستان نے 9 میچوں میں 8 پوائنٹس کے ساتھ پانچواں مقام حاصل کیا۔ افغانستان نے کو بھی 9 میچوں سے 8 پوائنٹس ملے مگر اس کا نیٹ رن ریٹ پاکستان سے کم رہا جسکی وجہ سے اس کو چھٹا مقام ملا۔ پاکستان کا نیٹ رن ریٹ -0.199 رہا جبکہ افغانستان کا نیٹ رن ریٹ -0.336 تھا۔

پاکستان نے اس عالمی کپ میں اپنا پہلا میچ نیدر لینڈ کے خلاف حیدرآباد میں کھیلا تھا جس میں اس نے81 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ اسی میدان پر اس کا دوسرا میچ سری لنکا کے خلاف تھا جس میں اس نے چھ وکٹ سے جیت اپنے نام کی تھی۔ پاکستان نے بعد میں بلے بازی کرتے ہوئے48.2 اوور میں چار وکٹ پر345 رنز بناکر میچ جیتا تھا جو عالمی کپ میں بعد میں بلے بازی کرتے ہوئے سب سے بڑا اسکور بھی ہے۔

پہلے دو میچوں میں جیت کے بعد پاکستان کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے احمد آباد میں ہوا جس میں بھارت نے سات وکٹ سے جیت اپنے نام کی۔ بھارت کی پاکستان کے خلاف عالمی کپ میں آٹھویں تھی۔ پاکستان نے بھارت کے خلاف اب تک جو8 میچ کھیلے ہیں ان سب سے اسے شکست ہوئی ہے۔

آسڑیلیا کے خلاف بنگلور میں ہوئے میچ میں پاکستان کو62 رنز سے شکست ہوئی جبکہ افغانستان کے خلاف چنئی میں پاکستان  وکٹ سے ہارا۔ جنوبی افریقا کے خلاف پاکستان کا میچ کافی سنسنی خیر تھا اور اس میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف آخری اوور میں ایک وکٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔لگاتار 3 میچوں میں شکست کے بعدپاکستان کا مقابلہ بنگلادیش کے خلاف کلکتہ میں ہوا جس میں اس نے سات وکٹ سے جیت اپنے نام کی تھی۔ اس میچ کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف بنگلور میں پاکستان نے ڈکوورتھ اینڈ لوئیس قاعدے کے تحت کامیابی حاصل کی تھی۔ اس میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوور میں چھ وکٹ پر 401 رنز بناکر اچھی بنیاد رکھی تھی۔ جب دوسری مرتبہ بارش کی وجہ سے میچ روکا تو اس وقت پاکستان کو اسکور 25.3 اوور میں ایک وکٹ پر200 رنز تھا اور ڈکورٹھ اینڈ لوئیس قاعدے کے تحت وہ نیوزی لینڈ سے 21 رنز آگے تھی۔ سیمی فائنل میں داخلہ کے لیے انگلینڈ کے خلاف کولکاتہ میں پاکستان کو ناصرف شکست دینی تھی بلکہ اتنی بڑی شکست دینی تھی جسکے بعد اس کا نیٹ رن ریٹ نیوزی لینڈ سے اچھا ہو جائے مگر انگلینڈ سے شکست کے بعد پاکستان کا آخری چار ٹیموں میں جٖگہ نہیں بنا سکی۔

4 سال قبل انگلینڈ میں ہوئے عالمی کپ میں بھی پاکستان کی ٹیم سیمی فائنل میں جگہ نہیں بناسکی تھی تب بھی وہ نیٹ رن ریٹ کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے باہر ہوئی تھی۔ تب بھی نیوزی لینڈ نے آخری 4 ٹیموں میں جگہ بنائی تھی۔ نیوزی لینڈ کا نیٹ رن ریٹ 0.175 تھا جبکہ پاکستان کو نیٹ رن ریٹ0.430 رہا تھا۔ اس عالمی کپ میں پاکستان نے 9 میں سے 5میچ جیتے تھے اور11 پوائنٹس حاصل کیے تھے۔ انگلینڈ کے خلاف اوول میں پاکستان کا میچ نامکمل رہا تھا۔