مزید خبریں

ون ڈے کرکٹ میں حسن علی وکٹوں کی سنچری اسکور کرنے میں کامیاب

نیوزی لینڈ کے خلاف بنگلور کے ایم چنا سوامی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے تیز بولر حسن علی نے ڈیون کونوے کے وکٹ کیپر محمد رضوان کے ہاتھوں کئچ کر کے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں اپنی وکٹوں کی سنچری مکمل کی۔
آیئرلینڈ کے خلاف ڈربن میں18 اگست2016 کو اپنا پہلا ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلنے والے حسن علی نے 100وکٹیں مکمل کرنے میں7 سال اور80 دن کا وقت لیا وہ ایسا کرنے والے پاکستان کے22 ویں اور کل ملاکر167 ویں بولر بنے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے اختتام تک حسن علی نے جو66 میچ کھیلے ہیں انکی64اننگز میں3188 گیندوں پر3084 رنز دیکر30.84 کی اوسط اور8 31.8 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ100 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ 6 مرتبہ انہوں نے ایک اننگ میں4 یا اس سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں اور انکی سب سے اچھی بولنگ کارکردگی 10 اوور میں34 رنز دیکر 5 وکٹیں ہے جو انہوں نے سری لنکا کے خلاف ابوظبہی میں18 اکتوبر2017 کو انجام دی تھی۔

پاکستان کی جانب سے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹ حاصل کرنے والے بولر وسم اکرم ہیں۔ بائیں ہاتھ کے اس تیز بولر نے1984 اور2003 کے درمیان جو356ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے انکی351 اننگز میں18186 گیندوں پر 11812 رنز دیکر23.52 کی اوسط اور2 36.2 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ502 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ 23 مرتبہ وہ ایک اننگ میں4 یا اس سے زیادہ کھلاڑیوں کو آئوٹ کرنے میں کامیاب رہے ۔ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں انکی سب سے اچھی بولنگ کارکردگی 7 اوور میں 15 رنز دیکر 5 وکٹیں ہے جو انہوں نے کراچی میں زمبابوے کے خلاف24 دسمبر1993 کو ہوئے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں انجام دی تھی۔

وقار یونس پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹ حاصل کرنے والے دائیں ہاتھ کے تیز بولر ہیں۔ کل ملاکر وہ دوسرے سب سے زیادہ وکٹ حاصل کرنے والے بولر ہیں۔ وقار یونس نے 1989 اور2003 کے درمیان جو262 ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے تھے انکی258 اننگزمیں12698 گیندوں پر9919 رنز دیکر 23.84 کی اوسط اور30.52 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ416 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ، وہ 7 2 مرتبہ ایک اننگ میں 4 یا اس سے زیادہ کھلاڑیوں کو آئوٹ کرنے میں کامیاب رہے اور انکی سب سے اچھی بولنگ کارکردگی10 اوور میں 36رنز دیکر7 وکٹیں ہے جو انہوں نے انگلینڈ کے خلاف لیڈز میں17 جون2001 کو کھیلے گئے میچ انجام دی تھی۔

جس اسپنر نے پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کی ہیں وہ لیگ اسپنر شاہد آفریدی ہیں۔ انہوں نے1996 اور 2015کے درمیان جو398 ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے انکی372 اننگز میں17670 گیندوں پر13632 رنز دیکر34.51 کی اوسط اور 44.73 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ395 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا۔ وہ 13 مرتبہ ایک اننگ میں 4 یا اس سے زیادہ وکٹیں لینے میں کامیاب رہے اور انکی سب سے اچھی بولنگ کارکردگی9 اوور میں 12رنز دیکر7 وکٹیں رہی جو انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پروڈینس میں14 جولائی2013 کو انجام دی تھی۔