مزید خبریں

جنوبی افریقا نے نیوزی لینڈ کو190رنزسے شکست دیدی

پونے (سید وزیرعلی قادری )آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 32 ویں میچ میں جنوبی افریقا نے نیوزی لینڈ کو با آسانی 190 سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے راستہ آسان کرلیا۔جنوبی افریقا کی نیوزی لینڈ کے خلاف جیت سے اگر مگر کی شکار پاکستان کرکٹ ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے راستے میں تھوڑی مدد تو ہوئی ہے لیکن اب بھی بابر الیون کیلئے سفر تھوڑا مشکل ہے۔ آئی سی سی ورلڈکپ کے گروپ اسٹیج کے پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالیں تو جنوبی افریقا 12 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، بھارت بھی12 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے،ا?سٹریلیا 8 پوائنٹس کے تیسرے اور نیوزی لینڈ بھی 8 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔پاکستان 7 میچز میں 3 میں کامیابی کے بعد 6 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔واضح رہے کہ گروپ اسٹیج کے اختتام پر ٹاپ 4 ٹیمیں سیمی فائنلز کیلئے کوالیفائی کریں گی۔پوائنٹس ٹیبل کے مطابق اس وقت جنوبی افریقا، بھارت اور ا?سٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے بہتر پوزیشن میں دکھائی دے رہے ہیں جبکہ چوتھی ٹیم کے لیے پاکستان اور نیوزی لینڈ میں سخت مقابلہ ہوسکتا ہے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ نے ابھی ورلڈکپ میں اپنے بقیہ 2 میچز کھیلنے ہیں۔پاکستان اپنے اگلے میچ میں ہفتے کو نیوزی لینڈ سے مدمقابل ہوگا اور ا?خری میچ انگلینڈ سے کھیلے گا جبکہ نیوزی لینڈ کو اپنا ا?خری میچ سری لنکا سے کھیلنا ہے۔ سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے پاکستان کو اپنے بقیہ 2 میچز جیتنا ضروری ہے جبکہ اگر نیوزی لینڈ اپنے دونوں بقیہ میچز ہار جائے تو وہ 8 پوائنٹس کے ساتھ گروپ مرحلے کا اختتام کرے گاجبکہ پاکستان اپنے اگلے 2 حریفوں کو شکست دینے پر 10 پوائنٹس کے ساتھ ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر سکتا ہے۔