مزید خبریں

افغانستان سری لنکا کو شکست دیکر سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل

پونے (سیدوزیرعلی قادری) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں افغانستان نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں تیسری فتح حاصل کرلی اور سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہوگیا۔بھارتی شہر پونے میں کھیلے گئے ورلڈکپ کے 30 ویں میچ میں افغانستان ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے ٹاس جیت کر سری لنکن کپتان کوشل مینڈیس کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ جس پر سری لنکا ٹیم 49.3 اوور میں 241 رن بناکر آؤٹ ہوگئی۔افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمن نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ فضل حق فاروقی نے 34 رن دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔افغانستان کی ٹیم نے 242 رن کے ہدف کے تعاقب میں شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کیا اور 242 رن کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 46 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔افغان بلے باز رحمت شاہ نے 62 اور ابراہیم زدران نے 39 رن کی اننگز کھیلیں، رحمان اللہ گرباز صفر پر آؤٹ ہوئے۔عظمت اللہ عمرزئی 73 رن کے ساتھ ناقابل شکست رہے، ان کی اننگز میں3 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔ان کے ساتھ حشمت اللہ شاہدی بھی 58 رن کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ افغان ٹیم 6 پوائنٹ کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر آگئی ہے، افغانستان نے پوائنٹ ٹیبل پر پاکستان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔