مزید خبریں

ورلڈکپ ، پاکستان کوجنوبی افریقا کے ہاتھوں ایک وکٹ سے شکست

چنئی (سید وزیر علی قادری ) آئی سی سی ورلڈکپ کے 26 ویں اور اہم ترین میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دے کر ایونٹ میں5ویں کامیابی حاصل کرلی۔جنوبی افریقا نے پاکستان کا 271 رنز کا ہدف 9 وکٹوں کے نقصان پر 47.2 اوورز میں پورا کرلیا، ایڈن مارکرم 91 رنز بناکر نمایاں رہے۔ جنوبی افریقا کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان کا سیمی فائنل میں پہنچنے کے مواقع معدوم ہوگئے ہیں،گرین شرٹس نے اب تک 6 میچز کھیلے ہیں اور اسے 4 میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان کے ابھی 3 میچز باقی ہیں، گرین شرٹس کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے قومی ٹیم کو اپنے بقیہ میچز جیتنے کے ساتھ دوسری ٹیموں پر بھی انحصار کرنا ہوگا۔ چنئی کے چدم برم اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی پوری ٹیم 46.4 اوورز میں 270 رنز پر آو¿ٹ ہوگئی، بابر اعظم 50 اور سعود شکیل 52 رنز بناکر نمایاں رہے۔پاکستان کی پوری ٹیم 46.4 اوورز میں 270 رنز بناکر آو¿ٹ ہوگئی۔جنوفی افریقا کی جانب سے تبریز شمسی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ مارکو یانسن نے 3 اور کوئٹزی نے 2 کھلاڑی آو¿ٹ کیے۔ پاکستان کے 271 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا کا آغاز اچھا ہی رہا، دونوں اوپنرز کے درمیان 34 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی لیکن پھر کوئنٹن ڈی کوک 24 رنز بناکر آو¿ٹ ہوئے۔جنوبی افریقا کو دوسرا نقصان کپتان ٹمبا باووما کی صورت میں اٹھانا پڑا، وہ 28 رنز بناکر پویلین لوٹے جبکہ وین ڈر ڈاو¿سن 21 رنز اور ہینرک کلاسن 12 رنز کیچ آو¿ٹ ہوگئے۔ایسے میں ملر اور ایڈن مارکرم کے درمیان 70 رنز سے زائد کی شراکت داری قائم ہوئی لیکن پھر ملر 29 رنز بناکر آو¿ٹ ہوئے جبکہ ایڈم مارکرم نے شاندار 91 رنز بنائے۔ شاہین شاہ آفریدی سب سے کامیاب بولر رہے جنہوں نے 3وکٹیں حاصل کیں۔