مزید خبریں

ہیلتھ ،ایجوکیشن میں مصلحت پسندی کی کوئی گنجائش نہیں

پنجگور ( این این آئی ) ڈپٹی کمشنر پنجگور ممتازاحمد کھیتران کا دورہ ٹیچنگ اسپتال مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اسپتال کے اسٹاپ اور مریضوں سے حال احوال کیا اسپتال میں موجود سہولتوں کا جائزہ لیکر اسٹاف کی حاضریوں کو بھی چیک کیا ڈپٹی کمشنر نے اسپتال میں مریضوں کے لئے انتظار گاہ تعمیر کرنے Ecg مشین کی فراہمی اور پانی کے کولرز لگانے کا اعلان کیا ۔اس موقع پر نیشنل پروگرام کے سربراہ ڈاکٹر عبدالغفور بلوچ ٹی بی کنٹرول پروگرام کے انچارج ڈاکٹر چاکر اسلم اور دیگر انکے ہمراہ تھے ڈپٹی کمشنر پنجگور ممتازاحمد کھیتران نے کہا کہ موجودہ حکومت دوردراز علاقوں میں ہیلتھ کی سہولتوں کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے اس سلسلے میں کمشنر مکران خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ پنجگور میں چیزین ٹھیک ہوں اور سرکاری اداروں سے عوام کو فوری ریلیف حاصل ہو اس بات کے پیش نظر ٹیچنگ اسپتال کا دورہ کررہے ہیں تاکہ یہاں اسٹاف اور عوام دونوں کی رائے لیکر مذید بہتری کی طرف قدم بڑھاسکیں انہوں نے کہا کہ ٹیچنگ اسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی کا مسئلہ ضرور موجود ہے تاہم جو ڈاکٹر موجود ہیں اور عوام کو سروس دے رہے ہیں انکی بھی حوصلہ افزائی کرنا ہمارا اخلاقی حق بنتا ہے کہ ہم انکی خدمات کو سرائیں انہوں نے کہا کہ ٹیچنگ اسپتال میں مریضوں اور انکے ساتھ آنے والے افراد کی سہولت کے لئے شیڈ بنارہے ہیں پانی کا مسئلہ حل کرنے کے لئے واٹر کولرز آئندہ چند دنوں میں لگ جائیں گے اسکے ساتھ ہارٹ اور دیگر پیچیدہ امراض کے شکار افراد کی سہولت کے لئے ضلعی انتظامیہ الٹراساونڈ مشین بھی اسپتال انتظامیہ کو دے گا انہوں نے کہا کہ ہم اپنے تین اسپتال میں فوری ریلیف کے کاموں میں ہر ممکن تعاون کرینگے جو چیزین ضلعی انتظامیہ کی دسترس میں ہونگی وہ ضرور فراہم کرینگے انہوں نے کہا کہ ہیلتھ اور ایجوکیشن میں مصلحت پسندی کی گنجائش نہیں ہے ان سے عوام کی خوشحالی صحت اور بقا جڑی ہوئی ہے ان دو شعبوں سے وابستہ افراد اپنی زمہ داریوں کو خود سمجھیں ۔انہوں نے کہا کہ پنجگور کے تمام ہیلتھ سینٹر کا دورہ کروں گا اور جو مسائل مقامی سطح کے ہونگے ان کے حل کے لئے ضلعی انتظامیہ سپورٹ کرے گی اور جو مسائل صوبائی سطح کے ہونگے وہ حکام بالا تک پہنچائے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کی کمی کے مسلے پر بھی متعلقہ حکام کو آگاہ کرچکے ہیں جس کے اچھے ریزلٹ نکلیں گے اور بہت جلد ڈاکٹروں کی کمی کو دور کردیا جائے گا ۔