مزید خبریں

سانگھڑ،سنگین جرائم میں مطلوب ڈاکووں کی منظم گینگ کا خاتمہ، 3گرفتار

سانگھڑ (نمائندہ جسارت)سنگین جرائم میں مطلوب ڈاکووں کی منظم گینگ کا خاتمہ۔ گینگ لیڈر 03 ساتھیوں سمیت گرفتار ۔ حیدرآباد سے چوری کیے گئے لوڈر رکشے کے علاوہ چھینی گئی 01 کار، 07 مسروقہ موٹر سائیکلیں, لوٹا گیا 03 لاکھ کیش برآمد۔ ڈکیتیوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ، (04 ٹی ٹی پستول) برآمد۔ منظم جرائم کے خلاف بڑی کامیاب کارروائیاں کرکے 20 کلو چرس، ہزاروں گٹکے پڑیاں کی، ہزاروں لیٹر شراب برآمد کرکے اس مکروہ کاروبار کا قلع قمع کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سانگھڑ کیپٹن صدام حسین نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے ضلع کا چارج سنبھالنے کے بعد سے لیکر اب تک جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اور ان کا گھیرا تنگ کیا جارہا ہے۔ جس کے نتیجے میں یہ عناصر یا تو ضلع چھوڑ گئے ہیں یا چھپ گئے ہیں۔ پریس کانفرنس میں گرفتار کیے گئے 04 ڈاکو اور ان سے برآمد ہونے والی، عوام سے چھینی اور چوری کی گئیں اشیا جن میں ایک کار، ایک لوڈر رکشہ، سات موٹر سائیکلیں, لوٹے گئے 03 لاکھ اور وارداتوں میں استعمال ہونے والے چار TT پستولز بھی میڈیا کے سامنے پیش کییگئے۔ ایس ایس پی سانگھڑ نے بتایا کہ گزشتہ ماہ ٹنڈوآدم کھنڈو روڈ سے ریاض حسین سے ہونے والی ڈکیتی، جس میں ایک 125 ہنڈا موٹر سائیکل، تین لاکھ کیش اور سونا چھینا گیا تھا۔ اس واردات میں ملوث ملزم جھنڈو کیریو کو گرفتار کیا گیا ہے اور اس کے قبضے سے چھینی گئی موٹر سائیکل اور تین لاکھ کیش کے علاوہ واردات میں استعمال کیا جانے والا TT پستول بھی برآمد کیا ہے۔ ملزم کے خلاف اسحلہ ایکٹ کے تحت ایک جدا مقدمہ بھی داخل کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ رواں ماہ آفتاب عالم آرائیں کی فراز ٹائون سے ایک جی ایل آئی کار چوری ہوئی تھی۔ پولیس نے جدید ٹیکنولوجی کا استعمال کرتے ہوئے واردات میں ملوث ملزمان فیضان علی راجپوت اور راشد راجپوت کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے چوری کی گئی کار اور TT پستولز برآمد کرلیے گئے۔ ملزمان کے خلاف اسحلہ ایکٹ کے تحت دو الگ الگ مقدماے بھی داخل کر لیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ حیدر آباد سے چوری ہونے والا رکشہ, مختلف علاقوں سے چوری ہونے والی 04 موٹر سائیکلیں، گرفتار ہونے والے ملزم معشوق کیریو سے برآمد کی ہیں۔ جبکہ اس کے دو ساتھیوں علی گل پڑھیار اور غلام رسول خاصخیلی سے 02 مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کرکے ان کے اصل مالکان, انجمن تاجران کے عہدیدار حبیب بہلم اور راشد چشتی کے حوالے کی ہیں۔ ملزم معشوق کیریو پرناجائیز اسلحہ رکھنے کا ایک جدا کیس بھی داخل کیا گیا ہے۔ جب کہ ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ایس ایس پی سانگھڑ نے رسمی گفتگو کے دوران بتایا کہ ان کی پوسٹنگ کے تقریبن ڈیڑھ ماہ کے دوران کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے بڑے منشیات فروشوں، گٹکے کے ڈیلروں، گٹکہ ماوا بنانے والی فیکٹریوں اور دیسی شراب کی بھٹیوں پر چھاپے مارکر ہزاروں گٹکے کی پڑیاں، ہزاروں لیٹر شراب اور 20 کلو چرس برآمد کرکے اس مکروہ کاروبار کا ضلع بھر سے قلع قمع کیا گیا ہے۔ جس میں منشیات کی تیاری اور فروخت میں ملوث بڑے ڈیلروں اور سپلاِئیرز کو گرفتار کرکے چالان کیا گیا ہے۔