مزید خبریں

لاڑکانہ ،اسکول پرنسپل و نائب قاصد کی 4 سالہ طالب علم سے بدفعلی

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) لاڑکانہ شہر کے تھانہ مارکیٹ کی حدود شیخ محلہ میں واقع نجی اسکول میں مبینہ طور پر اسکول کے پرنسپل اور نائب قاصد کی جانب سے چار سالہ طالب علم عثمان میرانی کو بدفعلی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ طالب علم کے والدآصف علی میرانی کی مدعیت میں درج کیا گیا جس کے بعد پولیس نے الزام کی زد میں آنے والے اسکول پرنسپل محمد حسن بھیو اور نائب قاصد عبدالجبار شیخ کو گرفتار کرکے لاک اپ کرنے کے بعد متاثرہ طالب علم اور ملزمان کے سیمپلز لے کر لیباریٹری بھجوادیے ہیں جبکہ پولیس کی جانب سے ملزمان کو مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ملزمان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔اس موقع پر پرنسپل محمد حسن بھیو نے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے بتایا کہ میرا ڈی این اے کروایا گیا ہے اور تمام حقائق جلدسامنے آجائیں گے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کا ڈی این اے کرواکر مقدمہ درج کیا گیا ہے رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔ دوسری جانب ایس ایس پی لاڑکانہ سید عبدالرحیم شیرازی نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او مارکیٹ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔