مزید خبریں

پی ایچ ایف کانگریس اجلاس غیر آئینی ہے، سیکریٹری متنازعہ قرار

کراچی (سید وزیر علی قادری) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر برگیڈئیر (ر) سجاد کھوکھرنے کانگریس اجلاس بلا کر غیر آئینی اقدام کیا ہے۔ اور منتخب ہونے والے سیکریٹری جنرل رانا مجاہد بھی متنازعہ قرار پائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار ہاکی اولمپئن نے نام مخفی رکھنے کی شرط پر جسارت سے گفتگو کرتے ہویے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ نے اس اجلاس کے بلانے پر حیرت کا اظہار کیا ہے کہ فیڈریشن تو ویسے ہی معطل ہے۔ اور کئی بدعنوانی کیسز نیب و دیگر عدالت میں چل رہے ہیں۔ اس موقع پر ہر لحاظ سے اس اجلاس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔ جبکہ حیدر حسین منتخب سیکریٹری جنرل ہیں۔ ان کے خلاف ہونے والی سازش جلد بے نقاب ہوگی۔ انتخابات کی آئنی حیثیت پر پہلے ہی سوالات اٹھ رہے تھے اور وائس پریزیڈنٹ سمیت بیشتر اراکین کانگریس اس سے لا علم ہیں۔