مزید خبریں

کے الیکٹرک کی ہٹ دھرمی،اسٹار کمسٹر ہونے کے باوجودجسارت کا دفتر 8 سے 10 گھنٹے بجلی سے محروم

کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری) روزنامہ جسارت کے کے الیکٹرک کا اسٹار کسٹمر ہونے کے باوجوددفتر میں روزانہ8 سے 10گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔جبکہ کے الیکٹرک انتظامیہ متعدد بار یہ بات کہہ چکی ہے کہ جسارت کے دفتر میںلوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی تاہم گزشتہ ایک ماہ سے روزانہ کی بنیاد پر8سے 10گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے اس حوالے سے کے الیکٹرک کی انتظامیہ نے جسارت کے دفتر کے دورے کے موقع پر خود یہ بات کہی ہے کہ روزنامہ جسارت کراچی ہمارا اسٹا ر کسٹمر ہے ہر ماہ باقاعدگی سے بل ادا کرتا ہے جسارت کادفتر لوڈشیڈنگ سے مستثنا ہو گا۔ اس کے برعکس کے الیکٹرک نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے کراچی کے دیگر علاقوں کی طرح جسارت کے دفتر میں بھی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ تاحال جاری رکھا ہواہے، لوڈشیڈنگ کے حوالے سے جسارت ایڈمن منیجر نے کے الیکٹرک IBC صدر میں ایک درخواست جمع کراوئی ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ روزنامہ جسارت کراچی جس کا ہیڈ آفس جمعیت الفلاح بلڈنگ اکبر روڈ صدر کراچی،جبکہ کے الیکٹرک بل جس کا اکائونٹ نمبر 400007928082 ہے، ہمارے اخبار کے ہیڈ آفس میں لوڈشیڈنگ کے مسائل کی وجہ سے دفتری امور میں شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ہم آپ کے اسٹار کسٹمر ہیں نیز نیوز ادارہ ہونے کی وجہ سے 24 گھنٹے دفتر میں کام چلتا ہے اور یہ لوڈشیڈنگ بھی ہمارے ہی پی ایم ٹی میں ہورہی ہے جبکہ اطراف کی گلیوں میں بجلی بلاتعطل رہتی ہے، آپ سے درخواست ہے کہ ہمارے مسئلے کو دیکھتے ہوئے فوری طور پر مکمل لوڈشیڈنگ ختم کی جائے یا پھر پی ایم ٹی کی ’’لائن‘‘ چینج کی جائے۔ جبکہ ہمارا فیڈر Bank Quarter لوڈشیڈنگ کی زد میں نہیں ہے اس حوالے سے اسکرین شاٹ بھی درخواست کے ساتھ منسلک ہے۔کے الیکٹرک کی انتظامیہ نے جسارت کے دفتر میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے حوالے سے موقف اختیار کیاکہ آپ کے دفتر کے اطراف بڑی تعداد میں لوگوں نے غیر قانونی طریقے سے کنڈے کے ذریعے بجلی کے کنکشن اپنے گھروں پر لگا ئے ہوئے ہیں جس کو ختم کرنے کے لیے کے الیکٹرک کی ٹیم روزانہ کی بنیاد پر ان کے خلاف کارروائی کررہی ہے اور آئندہ 2ہفتے میںتمام ناجائز کنڈے ختم کرنے بعد ہی جسارت کے دفتر میں لوڈشیڈنگ ختم کی جاسکتی ہے ۔