مزید خبریں

نوشہرو فیروز: 5 نومبر کو 4 نشستوں پر الیکشن ہوں گے

نوشہرو فیروز (جسارت نیوز) ضلع بھر میں 5 نومبر کو ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخاب میں 4 نشستوں پر الیکشن ہوں گے۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر خالد احمد مرزا کے مطابق جن نشستوں پر الیکشن ہونے جا رہے ہیں ان میں تحصیل محراب پور کی یونین کونسل 18، صالح سہتو میں ضلع کونسل ممبر اور وارڈ نمبر 2 کے جنرل کونسلر، کنڈیارو تحصیل کے یونین کونسل 11 سومر چنڑ پر وائس چیئرمین اور تحصیل بھریاسٹی کی یونین کونسل 37 دلیپوٹا پر بھی وائس چیئرمین کا الیکشن ہو گا۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ اس سے قبل 19 اور 20 اکتوبر کو ان ڈائریکٹ ضمنی بلدیاتی انتخابات ہوں گے جن میں نوشہرو فیروز، مورو، کنڈیارو، بھریاسٹی شامل ہیں۔ 5 نومبر کے انتخابات میں حصہ لینے والے ممبران کی لسٹ 22 اکتوبر کو لگائی جائے گی۔ انتخابات کے حوالے سے تمام تیاریاں مکمل ہیں، اُمید ہے تمام حلقوں میں پرامن ماحول میں الیکشن ہوگا۔