مزید خبریں

قائد اعظم ٹرافی ، فیصل آباد نے پہلی اننگز میں236رنز بنا لیے

راولپنڈی (جسارت نیوز)قائد اعظم ٹرافی میں فیصل آباد نے پشاور ریجن کے خلاف چار روزہ میچ میں پہلی اننگز میں 6وکٹوں کے نقصان پر236 رنز بنا لئے اور اسے 20 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہو گئی ہے ، علی وقاص نے شاندار سنچری سکور کی ،راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری چار روزہ میچ میں فیصل آباد کی ٹیم نے دوسرے روز کھیل کے اختتام تک اپنی پہلی اننگز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 236رنز بنا لئے ہیں اور اسے حریف ٹیم کے خلاف 20رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے، علی وقاص نے شاندار بیٹنگ کی اور 105رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، دیگر بیٹرز میں علی شان 55 اور تیمور سلطان 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ، کپتان فہیم اشرف 17 رنز کے ساتھ ناٹ آٹ ہیں ، پشاور کی طرف سے محمد الیاس ، ساجد خان اور محمد عباس آفریدی نے دو ، دو وکٹیں حاصل کیں ۔