مزید خبریں

روہت شرما نے زیادہ چھکے اور ورلڈکپ میں سنچریوں کا ریکارڈ بنا لیا

دہلی (جسارت نیوز) بھارتی کپتان روہت شرما انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے اور ورلڈکپ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے بلے باز بن گئے۔روہت شرما نے یہ دونوں کارنامے آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں افغانستان کے خلاف میچ میں سر انجام دیے۔ورلڈکپ میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر بھارت کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔افغانستان نے بھارت کو جیت کیلئے 273 رنز کا ہدف دیا۔ہدف کے تعاقب میں بھارتی کپتان روہت شرما نے افغانستان کے خلاف اننگز میں اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا 554 واں چھکا مار کر سابق ویسٹ انڈین کرکٹر کرس گیل کو پیچھے چھوڑ دیا۔کرس گیل نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر میں 553 چھکے لگائے تھے۔