مزید خبریں

کرکٹ ورلڈ کپ‘بھارت کے ہاتھوں آسٹریلیا کو 6وکٹوں سے شکست

چنئی‘ کراچی (وزیر علی قادری) ایک روزہ کرکٹ کے13ویں ورلڈ کپ کا5واںمیچ بھارتی شہر چنئی کے اسٹیڈیم میں2 سابق عالمی چیمپئن میزبان بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا گیا جہاں بھارت نے آسٹریلیا کو با آسانی6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ بھارتی بازوں نے آسٹریلیا کا200 رنز کا ہدف42 ویں اوور میں پورا کر لیا۔ 2 رنز پر3 کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد ویرات کوہلی اور کے ایل راہول نے ٹیم کو سنبھالا۔ ویرات کوہلی نے85 اور کے ایل راہول نے ناقابل شکست97 رنز بنائے اور ٹیم کو جیت دلوائی۔ چنئی میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔بھارتی بولرز کے سامنے آسٹریلوی بلے باز کھل کر نہ کھیل سکے اورکینگروز کی پوری ٹیم آخری اوور میں199 رنز پر آئوٹ ہوگئی۔ کینگروز کی جانب سے اسٹیو اسمتھ 46 اور ڈیوڈ وارنر41 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بھارت کے خلاف آسٹریلیا کی اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا، صرف5 کے مجموعی اسکور پر اوپنر مچل مارش بمراہ کی گیند پر صفر پر آؤٹ ہوگئے۔ دوسری وکٹ پر ڈیوڈ وارنر اور اسٹیو اسمتھ نے69 رنز کی شراکت داری بنائی، جس میں وارنر41 اور اسمتھ46 رنز بناکر ٹیم کا ساتھ چھوڑ گئے۔باقی کھلاریوں میں مچل اسٹارک نے28، مارنس لبوشین نے27 رنز بنائے جبکہ پیٹ کمنز اور گلین میکسویل نے15، 15 رنز، کیمرون گرین8 اور ایڈم زیمپا نے6 رنز بنائے جبکہ الیکس کیری صفر پر آئوٹ ہوئے، یوںپوری آسٹریلوی ٹیم49.3 اوورز میں آؤٹ ہوگئی۔ بھارت کے روینڈرا جڈیجا نے3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ کلدیپ یادیو اور جسپریت بمرا نے2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس کے علاہ محمد سراج ، روی چندرن ایشون اور ہردیک پانڈیا کے حصے میں 1،1 وکٹ آئی۔