مزید خبریں

جنوبی افریقا نے سری لنکا کو 102رنز سے شکست دیدی

نئی دہلی(سید وزیر علی قادری) آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء میں جنوبی افریقا نے سری لنکا کو 102 رنز سے شکست دیدی۔ نئی دہلی کے ارون جیٹلی کرکٹ اسٹیڈیم میں جنوبی افریقا نے سری لنکا کو عالمی کپ کی تاریخ کا سب سے بڑا 428 رنز کا ہدف دیا تھا۔ سری لنکن ٹیم 44.5 اوورز میں 326 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ اس سے قبل جنوبی افریقا نے 50 اوورز میں 5 وکٹوں پر
428 رنز بنائے جو عالمی کپ کی تاریخ کا سب سے بڑا مجموعہ ہے۔ اس سے قبل 2015ء کے ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے 417 رنز بنائے تھے۔ جنوبی افریقا کے وینڈر ڈوسن نے 108، ایڈم مارکرم نے 106 اور کوئنٹن ڈی کاک نے 100 رنز بنائے۔ ایڈن مارکرم نے ورلڈ کپ کی تاریخ کی تیز ترین سینچری بنا ڈالی۔ انہوں نے 49 گیندوں پر سینچری مکمل کی۔ اس سے قبل 2011ء کے ورلڈ کپ میں کیون و برائن نے 50 گیندوں پر سینچری بنائی تھی۔ سری لنکا کی طرف سے کوشل مینڈس 76، چارتھ اسالنکا 79، داسن شناکا 68 اور کاسن راجیتھا 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔