مزید خبریں

تکریم استاد طلبہ پر فرض ہے ،ناظمہ اسما اعجاز

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی) تکریمِ استاد طلبہ پر فرض ہے۔ طلبہ اور اساتذہ کے مابین حقوق و فرائض کی احسن ادائیگی کے بغیر نظام تعلیم کامیاب نہیں ہو سکتا۔ان خیالات کا اظہار ناظمہ اعلیٰ اسلامی جمعیت طالبات پاکستان اسما اعجاز نے یوم اساتذہ کے موقع پر کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ قوموں کے عروج و زوال کی تاریخ میں مکتب اور استاد کا کردار نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ ہمارے نظام تعلیم کی زبوں حالی کا ایک ثبوت استاد کو اس کے وقار سے محروم کرنا بھی ہے۔ اساتذہ اور طلبہ کے مابین احترام اور شفقت کا تعلق کم ہوتا جا رہا ہے۔ یوم اساتذہ کے موقع پر استاد کے عظیم منصب اور اس کے تقاضوں کی یاددہانی ضروری ہے۔