مزید خبریں

نظام مصطفیؐ کے نفاذ سے ہی ہمارے تمام مسائل حل ہوں گے

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)جماعت اسلامی کے ضلعی امیرپروفیسرمحبوب الزماں بٹ نے کہا ہے کہ جشن آمد رسولﷺ کاتقاضاہے کہ ہم اپنی زندگیاں نبی اکرمؐ کی تعلیمات کے مطابق بسرکریں ، نظام مصطفیؐ کے نفاذ سے ہی ہمارے تمام مسائل حل ہوں گے ۔ معاشرے میںبڑھتی ہوئی ناانصافی کی وجہ سے ہرطرف بے امنی قتل وغارت اور جرائم میں اضافہ ہورہاہے، سیرت مصطفیؐ کواپنانے سے ہی معاشرے میں امن آئے گا۔ انہوںنے کہاکہ حضورنبی آخرالزماںؐ جو نظام لے کرآئے اس کے عملی نفاذ تک وطن عزیزبحرانوں سے آزاد نہیں ہوسکتا۔ حکمران اس نظام کوعملی طور پر نافذ کریں اور عوام اپنی زندگیوں میں اس کواپنائیں ۔ پیغمبرمصطفیؐ کی تعلیمات کو سامنے رکھتے ہوئے عوام میں محبت عام کرنے اورنفرتیں ختم کرنے کے لئے معاشرے کے ہرفردکو عمل کے میدان میں اترنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ اللہ کے آخری بنی کریمؐ کے طریقوں کو چھوڑنے کی وجہ سے ملک مسائل کی آماجگاہ بن چکا ہے، یہ مسائل اللہ کے آخری نبیؐ کے طریقہ پرعمل کرنے سے ہی حل ہوں گے ۔ عالم اسلام کو چاہیے کہ ہرمقا م پر نبی کریمؐ کی سیرت، تعلیم اورتاریخ کی نمائندگی اورترجمانی کرے۔ امت مسلم کوذاتی اورمقامی اختلافات کو ترک کرک نبی کریمؐ کے احترام میں ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا ہوگا۔آپؐ کی حیات مبارکہ کو مدنظررکھ معاشرے میں حقیقی انقلاب اورنسل نوکی آبیاری کی جاسکتی ہے۔